Home / Pakistan / آصف زرداری کا پنجاب میں بڑا سیاسی بریک تھرو کرنے کا اعلان

آصف زرداری کا پنجاب میں بڑا سیاسی بریک تھرو کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب میں بڑا سیاسی بریک تھرو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار انتخابات کی تیاری کریں کیوں کہ پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری نے سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی روایتی سیاست اور آئندہ انتخابی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں اور بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے جب کہ امیدوار انتخابات کی تیاری کریں کیوں کہ پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ انتخابات کے بعد جیالوں کی حکومت ہوگی جب کہ انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: