Home / Fashion / اب آپکی فیس بک پروفائل تصویر غم اور خوشی ظاہر کرسکے گی

اب آپکی فیس بک پروفائل تصویر غم اور خوشی ظاہر کرسکے گی

ل ابيب: ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم سیریز میں آپ نے جذبات ظاہر کرنے والی پورٹریٹ تصاویر دیکھی ہوں گی جو صورتحال کے لحاظ سے غم ، خوشی، حیرت اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں اور اب عین یہی کام آپ کی فیس بک پروفائل تصویر بھی کرسکے گی۔
اسرائیلی کی تل ابیب یونیورسٹی سے منسلک انجنئیر ہیڈر ایوربوخ ایلور اور ان کے ساتھیوں نے فیس بک کے اشتراک سے ایک خصوصی ٹول تیار کیا ہے۔ جو آپ کی تصویر کا ایسا اینی میٹڈ ورژن تیار کرسکتا ہے جس میں آپ خوش، اداس اور غصیلے یا اپنے من پسند انداز تاثرات سیٹ کرسکیں گے۔ فیس بک ایک عرصے سے تصاویر میں تاثرات ڈالنے پر غور کررہا ہے اور یہ ٹول اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس ٹول کی مدد سے تصاویر میں ایسی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں جسے دیکھ کر اصل کا گمان ہوگا۔ جب اس فلٹر سے گزاری گئی تصاویر لوگوں کو دکھائی گئیں تو آدھے لوگ یہی سمجھے کہ تصاویر عین اسی کیفیت میں کھینچی گئی ہیں ناکہ ان پر تاثرات ڈالے گئے ہیں۔

Check Also

فیس بک پر ڈپریشن کا علاج کرنے والا روبوٹ ڈاکٹر

سان فرانسسكو: مایوسی ، ڈپریشن اور یاسیت کا زور اس وقت کم ہوجاتا ہے جب ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: