Home / Tech / اب پسینے سے اپنا موبائل اَن لاک کریں اب پسینے سے اپنا موبائل اَن لاک کریں

اب پسینے سے اپنا موبائل اَن لاک کریں اب پسینے سے اپنا موبائل اَن لاک کریں

نیویارک: انگلیوں کے نشان اورچہرہ شناسی سے موبائل اَن لاک کرنے کا طریقہ تو اب پرانا ہوگیا کیونکہ جلد ہی آپ اپنے پسینے سے موبائل کا اسکرین لاک کھولیں گے۔
امریکا کی البانے یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انسانی جسم سے نکلنے والا ’پسینہ‘ موبائل اَن لاک کرنے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے اور یہ نئی ٹیکنالوجی آئندہ چند برسوں میں متعارف کرادی جائے گی۔ تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسانی کھال سے نکلنے والے پسینے کے ذرات کا نقش منفرد نوعیت کا ہوتا ہے جواسمارٹ ڈیوائسز بشمول موبائل فونز اور اسمارٹ واچز کو انَ لاک کرنے کے کام آسکتا ہے اور یہ ٹیکنالوجی ڈیوائس کو ہیکروں سے محفوظ رکھنے کا موثر طریقہ بھی ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سست اینڈروئیڈ موبائل کوتیزرفتاربنائیے
تحقیق سے منسلک سائنسدان ڈاکٹر جان ہیلمک کا کہنا ہے کہ وہ اسمارٹ ڈیوائسز کو ہیکرز سے بچانے کا ایک ایسا محفوظ طریقہ تیار کررہے ہیں جو شناخت کی تصدیق کے سابقہ تمام طریقوں سے مکمل طور مختلف ہوگا۔ ڈیوائس کو فول پروف بنانے کے لیے پسینے کا استعمال کیا جائے گا جو شناخت کا قابلِ بھروسہ ذریعہ بنے گا۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: