Home / Business / اتحاد ایئرویز کے اے 380 جہاز کی ابوظبی میوزیم پر افتتاحی روز نچلی پرواز

اتحاد ایئرویز کے اے 380 جہاز کی ابوظبی میوزیم پر افتتاحی روز نچلی پرواز

کراچی: نئے آرکیٹیکچرل ونڈر ’’Louvre Abu Dhabi‘‘ میوزیم کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر اتحاد ایئرویز کے فلیگ شپ ایئربس اے380 جہاز نے میوزیم پر نچلی پرواز کی۔
دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں نئے آرکیٹیکچرل ونڈر ’’Louvre Abu Dhabi‘‘ میوزیم کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر اتحاد ایئرویز کے فلیگ شپ ایئربس اے380 جہاز نے میوزیم پر نچلی پرواز کی، ایئرلائن نے اس موقع پر شاندار تصاویر بھی لیں اور ایئرکرافٹ کے فلائٹ ڈیک سے مختصر ویڈیو بھی بنائی۔
اتحاد ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر بام گارٹنر نے کہاکہ Louvre Abu Dhabi کے ساتھ گزشتہ ماہ کی شراکت کواجاگر کرتے ہوئے اتحاد ایئرویز نے اس بڑے اہم عالمی ادارے کے افتتاح پر اپنا کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہم یواے ای کی قومی فضائی کمپنی ہونے کے ناطے کروڑوں مہمانوں کو انسانی ہاتھوں سے بنے جدید فنی عجوبے کا تجربہ کرنے کے لیے یہاں لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اتحاد ایئرویز Louvre Abu Dhabi کی آفیشل ایئرلائن پارٹنر ہے۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: