Home / Pakistan / اثاثہ جات ریفرنس؛ نیب کی چوہدری برادران سے ایک گھنٹے تک تفتیش اثاثہ جات ریفرنس؛ نیب کی چوہدری برادران سے ایک گھنٹے تک تفتیش

اثاثہ جات ریفرنس؛ نیب کی چوہدری برادران سے ایک گھنٹے تک تفتیش اثاثہ جات ریفرنس؛ نیب کی چوہدری برادران سے ایک گھنٹے تک تفتیش

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے نیب لاہور کے سامنے پیش ہو کر اپنے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل نیب میں جمع کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ چوہدری برادران نے اپنے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل نیب میں جمع کرادی اور ایک گھنٹہ تک نیب میں موجود رہے، جبکہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے 3 افسران نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کا بیان ریکارڈ کیا۔ نیب لاہور نے چوہدری برادران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورغیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں آج طلب کررکھا تھا۔
نیب نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو سمن جاری کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: