Home / Entertainment / اجے اور میرے درمیان بہت ہی خاص رشتہ ہے، تبو
aj relation

اجے اور میرے درمیان بہت ہی خاص رشتہ ہے، تبو

ممبئی:
نامور بالی ووڈ اداکارہ تبو نےاپنے اوراجے دیوگن کے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کےاور اجے کے درمیان رشتے کی نوعیت بہت ہی خاص ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اجے کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اداکارہ تبو منتخب فلموں میں ہی کام کرتی ہیں اورانہوں  نے اپنے کیرئیرمیں زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی ادا کیے ہیں، لہٰذا تبو کو مزاحیہ کردار میں  دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدیدبے چین ہیں، اپنے مداحوں کی خواہش کومدنظررکھتے ہوئے  تبو نےروہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم ’’گول مال4‘‘کا حصہ بننے کی حامی بھری ہے۔

’’گول مال4‘‘ روہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم سیریز ’’گول مال‘‘ کا چوتھا حصہ ہے، اس سے قبل ریلیز کی گئیں پہلی تینوں فلموں نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، لہٰذا اپنی چوتھی فلم کو پہلی تینوں فلموں سے مختلف بنانے کے لیے روہت شیٹھی نے اداکارہ تبو کو فلم میں کاسٹ کیا ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: