Home / Entertainment / ارشد وارثی نے سلمان خان کے پروگرام ’’بگ باس‘‘ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
bigg boss show

ارشد وارثی نے سلمان خان کے پروگرام ’’بگ باس‘‘ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشدوارثی کا کہنا ہے کہ ’’بگ باس‘‘ کی انتظامیہ شو کی ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے۔
بھارت کے ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کو سب سے زیادہ متنازعہ ریئلٹی شو تصور کیا جاتا ہے اور صرف ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ سب جاننے کے باوجود کوئی اس حوالے سے بات نہیں کرتا اور اس کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں کیوں کہ انڈسٹری میں رہتے ہوئے بھی ان سے پنگا نہیں لے سکتا مگر اداکار ارشد وارثی نے آخرکار ’بگ باس 11‘‘ کے حوالے سے لب کشائی کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں ’’بگ باس‘‘ کے پہلے شو کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے’’ بگ باس‘‘ کی انتظامیہ کو بزنس مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صرف پیسہ بنارہے ہیں اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شو پستی کی جانب جارہا ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: