Home / Tech / ارضی ثقل میں تبدیلی سے زلزلوں کی منٹوں قبل پیشگوئی ممکن ہے، فرانسیسی ماہرین

ارضی ثقل میں تبدیلی سے زلزلوں کی منٹوں قبل پیشگوئی ممکن ہے، فرانسیسی ماہرین

پیرس: دنیا بھر میں زلزلوں سے سالانہ ہزاروں اموات ہوتی ہیں اور اب تک زلزلوں کو دنیا میں تیز ترین اموات والی آفت قرار دیا جاتا ہے لیکن اب تک ان کی پیش گوئی محال ہے۔
زلزلے زمین کی چٹخے ہوئے رخنوں (فالٹ) میں حرکت کی وجہ سے آتے ہیں اور اگر چند منٹ قبل بھی ان کی پیش گوئی ممکن ہو تو اس سے لاتعداد قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ فی زمانہ زلزلے شناخت کرنے والے وارننگ نظام زلزلوں کی امواج نوٹ کرتے ہیں جو زمین میں سات سے آٹھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں جبکہ کشش ثقل کے اثرات ایک سیکنڈ میں 3 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں یعنی اگر سطح زمین پر کششِ ثقل میں ہونے والی معمولی تبدیلیوں کو نوٹ کرنے کا کوئی طریقہ واضع کرسکیں تو اس سے 40 ہزار گنا تیزی کے ساتھ زلزلوں کو محسوس کرنا ممکن ہوجائے گا۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: