Home / Pakistan / اسحاق ڈار کو استعفیٰ دینا ہوگا تو خود اعلان کریں گے، مریم اورنگزیب

اسحاق ڈار کو استعفیٰ دینا ہوگا تو خود اعلان کریں گے، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے استعفی نہیں دیا اور انہیں عہدہ چھوڑنا ہوگا تو وہ خود ہی اعلان کریں گے اس لیے قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں۔
اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا، استعفیٰ دینا ہوگا تو وزیرخزانہ خود اعلان کریں گے، پاکستان میں سیاسی اورجمہوری استحکام آچکا ہے، آئین و قانون کی بالادستی نوازشریف کا وژن ہے۔
تحریک انصاف پرتنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی پر پی ٹی آئی کے اقدام پر افسوس ہوا ہے، چیئرمین تحریک انصاف دوسری جماعتوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنی جماعت کو دیکھیں، پاکستان میں وہی ہوگا جوعوام چاہیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے بعد ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہورہےہیں جبکہ روایتی کھیل بھی بحال ہورہےہیں۔ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری دھرنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے معاملہ پرامن طریقے سےحل ہوجائے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: