Home / World / اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

غزہ: فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی فضائی بمباری سے 2 بچوں سمیت 4 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ گزشتہ دو دن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کے اعلان کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صورت حال مزید بگڑ گئی ہے، گزشتہ چار روز سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینی علاقوں سے راکٹ داغنے کا الزام لگا کر بے گناہ فلسطینیوں پر بمباری کردی ہے۔

Check Also

بھارت اور اسرائیل کے درمیان 9 معاہدوں پر دستخط

نئی دلی: بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبر سیکیورٹی، سائنس و ٹیکنا لوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: