Home / World / اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں، صیہونی وزیر کا دعویٰ

اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں، صیہونی وزیر کا دعویٰ

تل ابيب: اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی ریڈیو پر اپنے انٹرویو میں اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے کہا کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں یوول اسٹینیز کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل کے خفیہ رابطے ہیں ان تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ممالک نہیں چاہتے کہ دنیا کے سامنے ان کے نام کو ظاہر کیا جائے اور اسرائیل ان کی اس خواہش کا احترام کرتاہے۔
اس سے قبل اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی عرب ممالک سے تعلقات کا اشارہ دے چکے ہیں جبکہ اسرائیلی کی فوج کے سربراہ نے بھی خفیہ رابطوں کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: