Home / World / اسلامی فوجی اتحاد دنیا سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردے گا، سعودی ولی عہد

اسلامی فوجی اتحاد دنیا سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردے گا، سعودی ولی عہد

یاض: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک دنیا سے ان کا صفایا نہیں ہوجاتا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا۔ جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفیران اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، چند روز قبل ہی اس اتحاد کی آفیشل ویب سائٹ کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کے دوران سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے ہمارے تمام ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں، ان ممالک کے قومی اداروں کے درمیان تعاون کا فقدان تھالیکن نئے اتحاد کے بننے کے بعد اس فقدان کا آج آخری دن ہے۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنے عمل سے اسلام کی شکل مسخ کرنے کی کوشش کریں، آج ہم نے دہشت گردوں کے تعاقب کا آغاز کردیا ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ دہشت گرد بہت سے ممالک بالخصوص اسلامی ممالک کو شکست دینے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، لیکن ہم دہشت گردوں سے اس وقت تک لڑیں گے جب تک انہیں شکست نہ ہوجائے، دہشت گرد نا صرف ہمارے لوگوں کو مار رہے ہیں بلکہ وہ نفرت پھیلانے اور اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں بھی مصروف ہیں۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: