Home / Pakistan / اسلام آباد دھرنا پرامن انداز سے حل کیا جائے، آرمی چیف کا وزیراعظم کو فون

اسلام آباد دھرنا پرامن انداز سے حل کیا جائے، آرمی چیف کا وزیراعظم کو فون

سلام آباد / لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔رمی چیف نے وزیراعظم سے بات چیت میں کہاکہ دونوں جانب سے تشدد سے گریز کیا جائے کیونکہ موجودہ صورت حال قومی مفاد اور ہم آہنگی کے خلاف ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال کے علاوہ فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: