Breaking News
Home / Pakistan / اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

لندن: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اسپیکرسے بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کا اپنا دباؤ ہے، عام انتخابات مقررہ مدت میں ہوں گے، نوازشریف کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اوراسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ اپوزیشن کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے الائنس بنانا اورمخالفت کرنا ان کا حق ہے پرحکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت 70 فیصد ایجنڈا حاصل کرچکی ہے، حکومت جلد تمام مسائل پرقابوپالے گی، پاکستان میں حالات مستحکم ہیں جب کہ نیب کا اپنا پراسس ہے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔

Check Also

کراچی میں پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، شہری جاں بحق

کراچی: شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: