Home / World / اسٹیڈیم کو سجانے کے کام میں آج مزید تیزی آئیگی اسپورٹس رپورٹر ایک گھنٹہ پہلے

اسٹیڈیم کو سجانے کے کام میں آج مزید تیزی آئیگی اسپورٹس رپورٹر ایک گھنٹہ پہلے

لاہور: پاک سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل آج سے قذافی اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجانے کے کام میں مزید تیزی آئے گی۔
گزشتہ روز اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جاتی رہی،اسٹینڈز میں ہدایتی بورڈز لگا دیے ہیں،نسلی منافرت اور نعرے بازی سے روکنے کے لیے ضابطہ اخلاق کے نئے بورڈز لگائے گئے ہیں، کرسیوں کی صفائی ستھرائی بھی کی جارہی ہے۔ قریب واقع دکانیں اور ریسٹورنٹس بھی بند کردیے جائیں گے، اطراف میں لگائی گئی لائٹس کو ایک بار پھر چیک کیا گیا ہے،عارضی اسپتال بھی فعال کردیا گیا۔
میچ کی کوریج کے لیے براڈ کاسٹرز کی آمد شروع ہوگئی،قذافی اسٹیڈیم میں کیمروں کی تنصیب کے لیے کام بھی شروع کردیا گیا جب کہ گزشتہ روز عملے کے چند افراد علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے تو انھیں سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل روانہ کیا گیا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: