Home / Tech / اصلی مچھلیوں پر نظر رکھنے والی روبوٹ مچھلی

اصلی مچھلیوں پر نظر رکھنے والی روبوٹ مچھلی

وزین، سوئزرلینڈ: ماہرین نے چھوٹی زیبرا مچھلیوں کی جاسوسی کرنے والی ایک روبوٹ مچھلی تیار کی ہے۔
سوئزرلینڈ کے ای کول فیڈرل پولی ٹیکنک ادارے( ای پی ایف ایل) میں روبوٹکس کےماہرین نے یہ مچھلی تیار کی ہے جو دھندلے پانیوں میں زیبرا مچھلیوں کے ساتھ تیرتے ہوئے خود بھی ان سے رابطے کی کوشش کرے گی، تیرنا سیکھے گی اور مچھلیوں کے غول پر اثرانداز ہونے کی سعی کرے گی۔
اس پر کام کرنے والے انجینیئر فرینک بونیٹ کہتے ہیں کہ یہ روبوٹ ہوبہو زیبرا فِش جیسی ہے جس کی لمبائی 7 سینٹی میٹر ہے ۔ اس کی بناوٹ اور رنگت بھی زیبرا فش جیسی ہی ہے لیکن لمبائی تھوڑی سی زیادہ ہے۔ روبوٹ مچھلی کی حرکت کو حقیقی بنانے کے لیے اصل مچھلی کی رفتار، گھماؤ اور دم کی حرکت کو روبوٹ میں سمویا گیا ہے۔ اس کی دم دائیں بائیں گھومتی ہے۔
روبوٹ زیبرا فش کو ایک چھوٹے سے برتن میں گھمایا گیا اور اسے حرکت دینے کے لیے نیچے سے مقناطیس کے ذریعے حرکت دی جارہی ہے۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: