Home / Sports / اظہر محمود نے بھی لیگز کی بھرمار کو کارکردگی میں زوال کی وجہ قرار دیدیا

اظہر محمود نے بھی لیگز کی بھرمار کو کارکردگی میں زوال کی وجہ قرار دیدیا

لاہور: پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی لیگز کی بھرمار کو کارکردگی میں زوال کی وجہ قرار دے دیا.

ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں 5-0سے کلین سوئپ قابل قبول نہیں تاہم نیوزی لینڈ میں مسلسل 6شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی،مستقبل کیلیے اس نوعیت کا عزم بڑے کام کی چیز اور ٹور میں سامنے آنا والا مثبت پہلو ہے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ دورئہ نیوزی لینڈ سے قبل کھلاڑیوں کا ٹی 10لیگ کھیل کر آنا کوئی اچھی بات نہیں تھی،عثمان شنواری اور جنید خان انجرڈ جبکہ محمد عامر اور حسن علی کو بھی مسائل کا سامنا تھا،نئے بولرز کوکیوی کنڈیشنز سے مطابقت لانے میں مشکل ہوئی۔
اظہر محمود نے کہا کہ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی اس بات سے متفق ہوں کہ گزشتہ مصروفیات کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کی فٹنس انٹرنیشنل معیار سے کم تھی اور اس وجہ سے کارکردگی پر بھی اثر پڑا۔

Check Also

بھارتی حکومت کرکٹ کو مالی مفادات کی بھٹی میں جھونکنے لگی

ممبئی: بھارتی حکومت کرکٹ کو مالی مفادات کی بھٹی میں جھونکنے لگی جب کہ آئی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: