Home / Pakistan / افراتفری چاہنے والےعناصرکے عزائم عوام سے ڈھکےچھپےنہیں، شہبازشریف

افراتفری چاہنے والےعناصرکے عزائم عوام سے ڈھکےچھپےنہیں، شہبازشریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ جو سیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم عوام سے ڈھکے چھپے نہیں۔

لاہور میں پشتونخواعوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو طلب کرلیا
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہے، جمہوریت کےاستحکام کے لیے ہر سیاسی جماعت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے، نعروں یا نام نہاد تبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، جو سیاسی عناصر افراتفری چاہتےہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: