Home / World / افریقی ملک کانگو میں ’اقوام متحدہ امن مشن‘ پرحملہ، 20 فوجی ہلاک

افریقی ملک کانگو میں ’اقوام متحدہ امن مشن‘ پرحملہ، 20 فوجی ہلاک

کانگو: افریقی ملک کانگو میں یوگنڈا کی سرحد کے قریب اقوام متحدہ کے فوجی کیمپ پر حملے میں 15 امن فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا کی سرحد سے متصل کانگو کے علاقے شمالی کیوو میں مسلح جتھے نے اقوام متحدہ کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 20 فوجی ہلاک جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 5 مقامی جب کہ 15 کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے اب تک ہلاک اور زخمی فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسِے اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے حملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ 1993 میں صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ ہوا تھا جس میں 24 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعےکو اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے اندوہناک واقعہ سمجھا جاتا ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: