Home / World / افغانستان میں طالبان کا فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کا فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک

کابل:

افغانستان میں طالبان نے 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے 2 مختلف فوجی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، پہلا حملہ افغانستان کے جنوبی صوبے فرح کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا جس میں 9 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ صوبے فرح کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے جاری رہی جس میں طالبان کی جانب سے آرٹرلی سمیت خود کارہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: