Home / World / افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 13 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 13 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 13 پولیس اہلکار ہلاک

حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قبول کرلی ہے، حیات اللہ امیری : فوٹو : فائل
کابل: افغان صوبے قندوز میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز میں مسلح جتھے نے  چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

ضلعی پولیس کے سربراہ حیات اللہ امیری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے کے وقت 14 پولیس اہلکار چوکی میں موجود تھے، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کی جس کے باعث اہلکاروں کو جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا تاہم ایک پولیس اہلکار جان بچا کر بھاگ نکلا۔ دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری ہتھیار، بکتر بند اور فوجی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: