Home / World / افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع واغیز میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال متنقل کردیا گیا۔ افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
دوسری جانب افغان حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل پر دو راکٹ بھی داغے گئے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: