Breaking News
Home / World / افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پرحملہ،11 اہلکار ہلاک

افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پرحملہ،11 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرطالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نےغیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ طالبان نے ہلمند صوبے کے جنوبی علاقےمیں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں چیک پوسٹ پرتعینات 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گورنرہلمند کےترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اچانک ہونے والے حملے کا بھرپور جواب دیا جس میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کا بڑا حصہ طالبان کے زیرکنٹرول ہے۔

Check Also

امریکا دوسرے ممالک کے معاملات پر بیان دینے سے باز رہے، چین امریکا دوسرے ممالک کے معاملات پر بیان دینے سے باز رہے، چین

بیجنگ: چین نے امریکی ایڈمرل کے ایک تنقیدی بیان پر کہا ہے کہ امریکا کودوسرے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: