Home / Pakistan / اقامہ پر وزیراعظم کو نکال دیا جائے تو ملک میں کس طرح استحکام آئے گا، نواز شریف

اقامہ پر وزیراعظم کو نکال دیا جائے تو ملک میں کس طرح استحکام آئے گا، نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاناما کے بجائے اقامہ پر ایک وزیر اعظم کو نکال دیا جائے تو ملک میں کس طرح استحکام اور خوش حالی آئے گی۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، کراچی کے لوگوں سے پوچھیں کہ 4 سال پہلے شہر کے حالات کیا تھے لیکن ہم نے بجلی بحران کا تقریباً خاتمہ کیا، کراچی میں امن کو بحال کیا اور ملک میں دہشتگردی پر قابو پایا۔ جو منصوبے ملک کی تاریخ میں 10، 10 سال مکمل ہوتے تھے وہ اب ڈیڑھ برس میں مکمل ہورہے ہیں، اس کا سہرا موجودہ حکومت کو دیاجانا چاہیے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: