Home / Pakistan / اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف

اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں طلبہ کو پاکستان مخالف نصاب تعلیم پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیل کی گئی ہے۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے کمیونٹی پرائمری اسکول افغان مہاجرین کے کیمپس میں قائم کئے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نصاب کی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا حکومت نے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیبس میں پاکستان کی پالیسی اور نظریہ کے خلاف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
معاشرتی علوم کی کتاب میں گلگت بلتستان اور متنازع کشمیر کو بھارت کاحصہ دکھایا گیا ہے جب کہ پاک افغان بارڈرکو ڈیورنڈ لائن بتایا گیا ہے اور بھارت کو قریبی دوست ملک لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ہے۔ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ذریعے یواین ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: