Home / Pakistan / امریکا کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتے، خواجہ آصف

امریکا کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتے، خواجہ آصف

امریکا کی خواہشات کی تکمیل کیلئے پاکستان کی ترجیحات پر کوئی سمجھوتا نہیں، وزیرخارجہ- فوٹو: اسکرین گریب
امریکا کی خواہشات کی تکمیل کیلئے پاکستان کی ترجیحات پر کوئی سمجھوتا نہیں، وزیرخارجہ- فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کی خواہشات کی تکمیل کے لیے پاکستان کی ترجیحات پر کوئی سمجھوتا نہیں البتہ امریکا کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران ماحول میں تناؤ نہیں تھا اور ملاقات میں سول و ملٹری قیادت نے ایک ہی مؤقف کا اظہار کیا جب کہ امریکی وفد سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی خواہشات کی تکمیل کے لیے پاکستان کی ترجیحات پر کوئی سمجھوتا نہیں تاہم امریکا کی ناراضگی مول نہیں لینا چاہتے، ہمیں اپنے ذاتی قومی تشخص کو ابھارنے کی ضرورت ہے جب کہ امریکا کو راضی کرنے کے لیے وہ قیمت دینے کو تیار نہیں جو مشرف نے دی۔

Check Also

شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، آصف زرداری

شلاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: