Home / Pakistan / امریکا کے ساتھ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے، شمالی کوریا
drawn fight held any time

امریکا کے ساتھ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے، شمالی کوریا

نیویارک: شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ہمارے ایک انچ علاقے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات شمالی کوریا کے ڈپٹی سفیر کم ان رونگ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اب اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ شروع کی جاسکتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا سے بات چیت بیکار، اب ایک ہی چیز کارگر ہوگی، ٹرمپ
سلامتی کونسل کے جنرل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کم ان رونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا دنیا کا واحد ملک ہے جسے 1970 سے لے کر اب تک امریکا کی جانب سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اس لئے ہمیں اپنے دفاع کے لئے تمام جوہری ہتھیار رکھنے کا حق ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمارے ملکی رہنما کو ہٹانے کا منصوبہ بنارکھا ہے جو امریکا کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: