Home / Pakistan / امریکا ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے، وزیرخارجہ

امریکا ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے اور اب ہمارے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پوچھتے ہو کہ کیا کیا؟ ایک آمر نےفون کال پہ سر نڈر کیا، وطن کو بارود و خون سے نہلایا، افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمہارے 57800 حملے ہوئے، ہماری گزرگا ہوں سے تمہارا اسلحہ اور بارود گیا جب کہ ہزاروں سویلین، فوجی، بریگیڈیئر، جنرل اور جواں سال لیفٹیننٹ آپکی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کے خلاف جلد اقدامات کریں گے، امریکا کی دھمکی
خواجہ آصف نے کہا کہ جو آپ کا دشمن وہ ہمارا دشمن ہے، ہم نے گوانتانامو بے کو بھردیا، ہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پورے ملک کو 10 سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کیا، معیشت برباد ہوگئی لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں، ہم نے لاکھوں ویزے پیش کیے بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: