Home / World / امریکی صدر کی ملکیت ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

امریکی صدر کی ملکیت ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں ابتدائی طور پر دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

شہر کے مصروف اور اہم علاقے مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور پر لگنے والی عمارت کو بجھانے کے لیے درجنوں کی تعداد میں فائر فائٹرز مصروفِ عمل ہیں جو متاثرہ عمارت کی چھت پر چڑھ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ٹرمپ ٹاور میں اہم کاروباری دفاتر موجود ہیں جب کہ اکثر و بیشتر وی آئی پیز یہیں قیام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسی عمارت کو رہائش گاہ کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔

Check Also

بھارت اور اسرائیل کے درمیان 9 معاہدوں پر دستخط

نئی دلی: بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبر سیکیورٹی، سائنس و ٹیکنا لوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: