Home / Entertainment / امیتابھ بچن کا ہیئر اسٹائل ششی کپور کی نقل

امیتابھ بچن کا ہیئر اسٹائل ششی کپور کی نقل

امیتابھ بچن کا شمار بالی ووڈ کے ان ستاروں میں ہوتا ہے جن کا ہر انداز نرالا ہے لیکن اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے بالوں کا انداز درحقیقت آنجہانی ششی کپور کی نقل ہے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں ششی کپور سے گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ایسا راز افشا کیا ہے جسے آج تک وہ دل میں چھپائے بیٹھے تھے۔ امیتابھ بچن اور ششی کپور نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے جن میں، سہاگ، شان، ترشول، ایمان، دیوار، دواوردوپانچ، نمک حلال، سلسلہ اور کالا پتھر شامل ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ میں بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی جب کہ فلم دیوار کا مشہور ڈائیلاگ’ میرے پاس ماں ہے‘تو امر ہوگیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار ششی کپور چل بسے
اس ڈائیلاگ نے اتنی زیادہ شہرت حاصل کی کہ آج بھی یہ زبان زد عام ہے۔امیتابھ بچن اور ششی کپور بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہت اچھے دوست بھی تھے۔ بگ بی نے اپنے بلاگ میں ماضی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے ششی کپور کو پہلی بار ایک میگزین میں دیکھا تھا جس میں وہ مرسڈیز اسپورٹس کار کے پاس دنیا مافیہا سے لاپرواہ کھڑے ہوئے تھے جب کہ ان کے پرکشش چہرے پر ترشی ہوئی داڑھی مونچھیں انتہا ئی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر میرے دل میں خیال آیا کہ جہاں ایسے لوگ موجود ہوں وہاں میری دال نہیں گلنے والی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: