Home / Entertainment / انوشکا اور ویرات کی شادی کی پڑوسیوں نے تصدیق کردی

انوشکا اور ویرات کی شادی کی پڑوسیوں نے تصدیق کردی

ممبئی: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کئی برسوں کی محبت کے بعد بالآخر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اس کی تصدیق انوشکا شرما کے پڑوسیوں نے بھی کردی ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان معاشقے کی خبریں کئی عرصے سے زیر گردش ہیں، مداح طویل عرصے سے دونوں کی شادی کی خبر کا انتظار کررہے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ویرات انوشکا کی رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں لیکن یہ خبریں صرف افواہ ثابت ہوئیں اور دونوں کی جانب سے تردید کیے جانے پر مداح مایوسی کا شکار ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ممبئی ائیرپورٹ پر انوشکا شادی کے سوال پر گھبرا گئیں
ویرات سے شادی کے لیے انوشکا دو روز قبل اٹلی پہنچ گئی ہیں جب کہ کوہلی بھی اٹلی میں ہی ہیں۔ فی الحال دونوں کی جانب سے شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے اس لیےان کے مداح کنفیوژ ہیں کہ واقعی میں یہ دونوں شادی کرنے کے لیے اٹلی گئے ہیں یا پہلے کی طرح صرف چھٹیاں مناکر واپس آجائیں گے۔ تاہم اب انوشکا کے پڑوسیوں نے تصدیق کردی ہے کہ اداکارہ انوشکا شادی کرنے کے لیے ہی اٹلی روانہ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کے پڑوسی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ انوشکا کے والد اجے کمار شرماکی جانب سے انہیں شادی کا دعوت نامہ موصول ہواہے تاہم یہ دعوت انہیں کارڈ کے ذریعے نہیں بلکہ فون پر دی گئی ہے لیکن وہ شادی میں شرکت کرنے کے لیے اٹلی نہیں جاسکیں گے لیکن انہوں نے انوشکا کے والد سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں شادی کی رسموں کے بارے میں بتاتے رہیں۔ پڑوسی نے مزید بتایا کہ شادی میں صرف چند لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے جب کہ ویرات کوہلی کے بھی قریبی دوست ہی شادی میں شرکت گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی طے پا گئی

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شادی 9 سے 12 دسمبر کے درمیان ہوگی اور اسی مقصد کے لیے انوشکا دو روز قبل اٹلی روانہ ہوئی ہیں جہاں ممبئی ائیر پورٹ پر صحافیوں کی جانب سے شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوالات پر انوشکا گھبراگئی تھیں اور بغیر کوئی جواب دئیے وہاں سے چلی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی تو اٹلی کے شہر میلان میں سادگی سے ہوگی جس میں گھر کے افراد اور چند قریبی دوست شرکت کریں گے تاہم 21 دسمبر کو ویرات انوشکا کی شادی کے ریسپیشن کی تقریب ہوگی جس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائےگا۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: