Home / Entertainment / انوشکا شرما مداحوں کو ڈرانے کے لیے تیار، ’’پری‘‘ کا ٹیزر جاری

انوشکا شرما مداحوں کو ڈرانے کے لیے تیار، ’’پری‘‘ کا ٹیزر جاری

ممبئی: انوشکا شرما زخموں سے بھرپور خوفناک چہرے اور خونی آنکھوں کے ساتھ لوگوں کو ڈرانے کے لیےتیار ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی شادی کا ہنگامہ اب ختم ہوچکا ہے جس کے بعدانوشکانے پوری توجہ اپنے کام کی جانب مرکوز کرلی ہے۔ ہنی مون سے واپسی کے بعد انوشکا شرما نے گزشتہ روز اپنی آنے والی فلم ’’پری‘‘کا ٹیزر ٹوئٹرپر شیئر کیا ہے جس میں انوشکا کے خوفناک روپ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انٹر پاس کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کتنی تعلیم یافتہ؟
انوشکا شرما باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کےپروڈکشن ہاؤس ’کلین سلیٹ فلمز‘سے اب تک دو فلمیں ’این اچ 10‘اور ’پھلوری‘ریلیز ہوچکی ہیں جو باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی تھیں اور اب انوشکا شرما فلم’’پری‘‘کے ذریعے ایک بار پھر جادو جگانے آرہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا شرما شادی کے بعد سوئی دھاگے کیلیے تیار

گزشتہ روز انوشکا نے اپنی فلم کا پہلا ٹیزر ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ فلم ’’پری‘‘میں انوشکا شرما نے بھوت کا مرکزی کردار نبھایا ہے لہٰذا 18 سیکنڈ کے ٹیزر میں انوشکا شرما دیگر فلموں کے برعکس بالکل مختلف روپ میں نظرآرہی ہیں۔ ٹیزر کی ابتدا انوشکا شرما کے چہرے سے ہوتی ہے تاہم ان کا چہرہ ہر گزرتے سیکنڈ کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ چہرہ زخموں سے چُور ہوجاتا ہے جب کہ ان کی آنکھوں میں بھی خون کی جھلک واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

Check Also

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: