Home / Pakistan / آئین میں قومی حکومت کی گنجائش نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

آئین میں قومی حکومت کی گنجائش نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

صوابی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یوآئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئین میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جس پارلیمنٹ نے1974میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کیلیے قرارداد پاس کی تھی اسی پارلیمنٹ میں39 سال بعد قادیانیوں کی غیر مسلم حیثیت کی دوبارہ توثیق کردی ہے اور پارلیمنٹ نے قادیانیوں کے کافر ہونے پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اگرچہ بددیانت لوگوں نے بڑی ہوشیاری سے عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم کی کوشش کی مگر ہم نے بروقت اس کا تدارک کرکے اس کا راستہ روک لیا۔
ایک تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے میری قیادت میں مجلس شوریٰ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس پر میں نے ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلیے رابطے مکمل کرلیے ہیں اور اس کا اچھا رسپانس ملا ہے اور جو چھوٹے چھوٹے امور ہیں وہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کیے جائیںگے اور ہمیں امید ہے کہ تمام دینی جماعتوں کا اتحاد ہوجائے گا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: