Home / Entertainment / آج بننے والی فلموں کووہ مقام نہیں مل پا رہا جس کی ہمیں توقع ہے، عینی

آج بننے والی فلموں کووہ مقام نہیں مل پا رہا جس کی ہمیں توقع ہے، عینی

لاہور:

معروف اداکارہ وماڈل قرۃ العین المعروف عینی نے کہا ہے کہ 70ء اور80ء کی دہائی میں پاکستانی ڈرامے نے ملک ہی نہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی فلم نگری کے فنکاروں کوبھی اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔

ڈرامے کی کہانیاں، ڈائیلاگ، فنکاروںکی اداکاری اورڈائریکٹرسمیت تکنیک کاروں کے باکمال فن کوجس طرح سے بھارتی فلم انڈسٹری والوں نے سراہا اوراپنایا ہے اگرکوئی پاکستان میں بھی اپنے اُن بے مثال فنکاروں اورتکنیک کاروں سے سیکھتا یا ان کے فن کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لیے اکیڈمیاں قائم کرتا تو شاید آج ہم ماضی کے بجائے موجودہ دور میں بننے والے ڈراموں اور فلموں کا تذکرہ کرتے۔ دوسری جانب بھارتی فلم نگری پاکستانی ڈرامے سے اس قدرمتاثر تھی کہ آج بھی بھارت کی ’’پونا اکیڈمی آف ایکٹنگ‘‘ سمیت ممبئی، کولکتہ، دہلی اور دیگر مقامات پرقائم ایکٹنگ اسکولوں میں پاکستانی ڈرامہ دکھا کراداکاری سیکھائی جاتی ہے۔

بھارتی ایکٹنگ اکیڈمیوں اور اسکولوں میںکوئی پاکستانی ڈرامہ دیکھ کر اداکاری سیکھتا ہے توکوئی ڈائریکشن، کوئی کیمرہ کی تکنیک سمجھتا ہے توکوئی لائنٹنگ۔ کوئی ڈرامے کے سین کو بہتربنانے والے بیک گراؤنڈ میوزک کو جانتا تو کوئی اسکرپٹ رائٹنگ کی معلومات حاصل کرتا ہے۔ ان اکیڈمیوں کے اساتذہ پاکستانی ڈرامے دکھا کر نوجوانوں کو ہیرو ، ولن اورمعاون اداکار سمیت دیگرکرداروں بارے خوب تربیت دیتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ’’ایکسپریس ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

 

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: