Home / Business / اٹلی کا پاکستانی مصنوعات کوبغیرڈیوٹی رسائی دینے پر اتفاق

اٹلی کا پاکستانی مصنوعات کوبغیرڈیوٹی رسائی دینے پر اتفاق

اسلام آباد: اٹلی نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلیے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی کے بغیر رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اتفاق رائے سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کے دو روزہ دورہ اٹلی کے دوران کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت امور خارجہ اور اٹلی کی معیشت کی وزارت کے اعلیٰ حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت کو موجودہ سطح سے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت2013 میں 90 کروڑ69 لاکھ یورو سے زائد تھی جو2016 میں بڑھ کر ایک ارب20 کروڑ یورو ہوگئی۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: