Home / Entertainment / اکشے کمار کی نئی فلم ’کیساری‘ کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

اکشے کمار کی نئی فلم ’کیساری‘ کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’کیساری‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ستارے اس وقت اپنے عروج پر ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال سے سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں جب کہ ان کی گزشتہ پانچ فلمیں مسلسل 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہیں جن میں ’ایئر لفٹ‘، ’ہاؤس فل 3‘ ،’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘، ’رستم‘ اور ’جولی ایل ایل بی ٹو‘ شامل ہیں۔

بالی ووڈ کھلاڑی کی اس سال بھی 3 فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں پہلی فلم ’پیڈمین‘ ہے جو رواں ماہ ریلیز ہوگی جب کہ دیگر 2 فلموں میں رجنی کانت کی کامیاب فلم ربورٹ کا سیکوئل ’2.0‘ اور فلم ’گولڈ‘ شامل ہیں جب کہ ان کی نئی فلم ’کیساری‘ کی جھلک نے بھی ہلچل مچادی ہے۔

Check Also

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: