Home / World / ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، سعودی عرب

ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، سعودی عرب

یاض: سعودی عرب نے ایران پر یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا الزام عائد کیا ہے۔
سعودی عرب کی زیر قیادت دہشتگردی کیخلاف اتحاد کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوا جس میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف دا جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سعودی عرب، اردن، مراکش، مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، جبوتی، سینیگال، سوڈان، کویت، ملائیشیا اور یمن کے وزرائے خارجہ و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔
سعودی اتحاد نے یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے حل پرغور کرتے ہوئے یمن کی آئینی حکومت اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کااعادہ کیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یمن میں حوثی باغی ملیشیا کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث خطے کے ممالک کی سالمیت اور استحکام کو خطرہ ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: