Home / Entertainment / ایشوریا کی مختصر لباس میں تصاویر لینا فوٹوگرافر کو مہنگا پڑگیا

ایشوریا کی مختصر لباس میں تصاویر لینا فوٹوگرافر کو مہنگا پڑگیا

ابھیشیک بچن نے فوٹو گرافر کو دھمکیاں دے کر ایشوریا کی تصاویر ڈیلیٹ کروادی؛ فوٹوفائل
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نازیبا تصاویر لینے پرابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے اور تمام تصاویر ڈیلیٹ کروادیں۔
بالی ووڈ کی 44 سالہ سابق ملکہ حسن اداکارہ ایشوریا رائے بڑھتی عمر کے باوجود آج بھی کسی نوجوان اداکارہ سے کہیں زیادہ خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلمساز اور ڈیزائنرز کی پہلی ترجیح اپنی فلموں اور لباس کی ماڈلنگ کے لیے آج بھی ایشوریا ہی ہوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایشوریا رائے اور ان کے شوہرابھیشیک بچن نے بھارت کے صف اول ڈیزائنر منیش ملہوترا کی پارٹی میں شرکت کی۔ ایشوریا پارٹی میں نیلے رنگ کا مختصر لباس اور ہائی ہیل پہن کر آئی تھیں اور پارٹی انجوائے کررہی تھیں جب کہ ان کے شوہر ابھیشیک پارٹی کا لطف لینے کے بجائے اسی فکر میں مبتلا نظرآئے کہ کہیں ان کی بیگم کے مختصر لباس پر کسی کی نظر نہ پڑ جائے۔

Check Also

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: