Home / Tech / اے ٹی ایم کارڈز کے انتہائی اہم راز
important information about ATM

اے ٹی ایم کارڈز کے انتہائی اہم راز

کراچی:
بینک کارڈز کا روز مرہ زندگی میں استعمال عام ہے، بلوں کی ادائیگی ہویا اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے ہوں، عموماً بینک کارڈز کا استعمال ہی کیا جاتا ہے لیکن  بہت کم لوگ اے ٹی ایم کارڈز کے راز جانتے ہیں۔

اکثر بینک کارڈز 16ہندسوں پر مشتمل ہوتے ہیں لیکن بعض کارڈز پر 19 عدد بھی ہوتے ہیں۔ اس میں سب سے پہلا نمبر کارڈ کی شناخت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر کارڈ پر لکھا پہلا نمبر 4 ہے تو اس کا مطلب یہ ویزا کارڈ ہے اور اگر 5 نمبر لکھا تو یہ ماسٹر کارڈ کی پہچان ہے۔ اگلے 5 نمبرز متعلقہ بینک کو ظاہر کرتا ہے جب کہ آگے 9 نمبرز بینک اکاونٹ کے بارے میں ہیں جو کہ بینک کارڈ کا اجرا کرتا ہے۔ یہ 9نمبرز دراصل بینک حاصل کردہ کارڈ کے مالک کی شناخت کے لیے استعمال کرتے ہیں

یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بینک کارڈز کواسی طرح محفوظ بنایا گیا ہے جس طرح کرنسی نوٹوں کے اصلی  ہونے کی کچھ مخصوص علامات  رکھی جاتی ہیں۔ ویزا کارڈ پر الٹرا وائلٹ روشنی پرمبنی “V” دکھائی دیتا ہے جب کہ ماسٹرکارڈ پر”M”اور امریکی کارڈ پر چیل بنی نظر آتی ہے۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: