Home / Pakistan / بابے نے ہرآمرکے حق میں ڈنڈی ماری اورمارشل لاء کو تحفظ دیا، ترجمان پی پی پی

بابے نے ہرآمرکے حق میں ڈنڈی ماری اورمارشل لاء کو تحفظ دیا، ترجمان پی پی پی

کراچی: ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری اور مارشل لاز کو غیرآئینی تحفظ فراہم کیا۔

ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظورنے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بابا خود ہی بتائے کہ عوام بابے کے فیصلوں پر کیا فیصلہ کریں، لوگ چیف جسٹس کی بات درست مان کر کیسے یقین کریں کہ سپریم کورٹ کا بابا سب کے ساتھ انصاف کرتا ہے، بابے نے مولوی تمیزالدین کیس سے لے کراب تک ہر طاقتور اور آمر کے حق میں فیصلے کئے، بابے نے ذوالفقارعلی بھٹو کیس میں ڈنڈی ماری اور پہلے منتخب وزیراعظم کا عدالتی قتل کیا جب کہ بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری اور مارشل لاز کو غیر آئینی تحفظ فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابا نا تو کسی پلان کا حصہ بنا ہے اور نہ بنے گا، چیف جسٹس
ترجمان پی پی پی نے مزید کہا کہ اس بابے نے نصرت بھٹو کیس میں ڈنڈی ماری، ضیاء الحق کے مارشل لاء کو جائز قرار دیا، اس بابے نے اسمبلیاں ٹوٹنے پر بھی بینظیر بھٹو اور نواز شریف میں امتیاز برتا اور ڈنڈی ماری، بابے نے بعد میں خود تسلیم کیا کہ دباؤ میں آکر بھٹو کو پھانسی چڑھانے کا فیصلہ دیا، بابا آمروں کے دباؤ میں تو تھا ہی، اس نے تو نواز شریف کے کہنے پر بینظیر بھٹو کو سزا سنائی، بابے نے ظفر علی شاہ کیس میں ڈنڈی ماری، مشرف کے مارشل لاء کو تحفظ دیا، بابے نے آمر مشرف کو آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا وہ اختیار بھی دیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مائی لارڈ کیا آپ کا بابا واٹس ایپ کالز بھی کیا کرتا تھا؟ مریم نواز

ترجمان پی پی پی چودھری منظورکا کہنا تھا کہ بابے کے پانچ بیٹوں نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کھولا جائے، تین نے کہا مقدمہ نہیں کھولنا، بابے نے مدت کی پابندی کو نظر انداز کرکے 9 سال بعد نوازشریف کی اپیل سنی اور منظور کی، اب مدت کی پابندی کی بنیاد پر اسی بابے نے حدیبیہ ریفرنس کھولنے سے انکار کر کے شریف خاندان کے حق میں ڈنڈی ماری۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: