Home / Entertainment / بالی ووڈ اداکارہ زینت امان بھی جنسی ہراسانی کا شکار بالی ووڈ اداکارہ زینت امان بھی جنسی ہراسانی کا شکار

بالی ووڈ اداکارہ زینت امان بھی جنسی ہراسانی کا شکار بالی ووڈ اداکارہ زینت امان بھی جنسی ہراسانی کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ زینت امان نے بھارتی بزنس مین کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

بھارت میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنا، ان کا پیچھا کرنا اور راہ چلتے انہیں پریشان کرنا معمول کی بات ہے، روزانہ ہزاروں خواتین اس پریشان کن صورتحال کا سامنا کرتی ہیں جب کہ عام خواتین کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اور مقبول اداکارائیں بھی محفوظ نہیں۔ آئے روز اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ زینت امان نے بھی بھارتی بزنس مین کے خلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کےلیے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار نے ساتھی اداکارہ کو گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بھارتی میڈیا کے مطابق 66 سالہ اداکارہ نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں بھارتی بزنس مین امر کھنہ کے خلاف انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے، بدسلوکی کرنے اور پیچھا کرنے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق امر کھنہ اور زینت امان بہت اچھے دوست رہ چکے ہیں تاہم کسی بات پر دونوں کا جھگڑا ہوا اور تعلقات میں کشیدگی آگئی، اسی وقت سے زینت امان کی امر کھنہ سے بات چیت بند ہے، تاہم امر کھنہ مسلسل اداکارہ کو فون کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کا پیچھا بھی کررہے ہیں۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: