Home / World / بدنامِ زمانہ بلیک واٹر سعودی شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے، برطانوی میڈیا

بدنامِ زمانہ بلیک واٹر سعودی شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے، برطانوی میڈیا

یاض: کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں جس کے دوران شہزادوں پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، بلیک واٹر کے اہلکار شہزادوں سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے دوران ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے گرفتار
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے حکم پرسعودی شہزادوں پرامریکی سیکیورٹی کمپنی ‘بلیک واٹر’ کے اہلکار تشدد کر رہے ہیں، گرفتار شہزادوں کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بند کیا گیا ہے جب کہ جن شہزادوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ان میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی شہزادے عرش سے فرش پر
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال کو الٹا لٹکا کر ان پر تشدد کیا گیا، بلیک واٹر اہلکار شہزادوں کو مار پیٹ کر کر ان پر تشدد کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: