Home / Sports / بنگلادیشی کوچ ہتھورا سنگھے مستعفی، سری لنکا میں ذمہ داری سنبھالیں گے

بنگلادیشی کوچ ہتھورا سنگھے مستعفی، سری لنکا میں ذمہ داری سنبھالیں گے

ڈھاکا: بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے استعفی دیدیا جب کہ وہ اب اپنے آبائی ملک سری لنکا کی کوچنگ سنبھالیں گے۔
چندیکا ہتھورا کے دور میں بنگال ٹائیگرز کی کارکردگی میں خاصی بہتری آئی مگر وہ اپنے کام میں مداخلت سے خوش نہ تھے، ہتھورا سنگھے گذشتہ برس اکتوبر میں بھی مستعفی ہو گئے تھے مگر بنگلادیشی بورڈ نے انھیں منا کر کام جاری کرنے پر راضی کر لیا تھا، یاد رہے کہ سری لنکا کو جون میں گراہم فورڈ کے جانے سے مستقل کوچ کی تلاش ہے۔
واضح رہے کہ حکام گذشتہ تین ماہ سے ہتھوراسنگھے کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ پہلے ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کر چکے مگر اب آمادہ نظر آتے ہیں، ان کے قریبی دوست تھیلان سمارا ویرا کو حال ہی میں بیٹنگ کوچ بنایا گیا، اسی کے ساتھ سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: