Home / Sports / بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مصباح الحق یکسر ناکام

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مصباح الحق یکسر ناکام

سلہٹ: بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کپتان مصباح الحق کومیلا وکٹورینز کیخلاف صرف 11 گیندوں پر 6رنز بنا پائے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز نے چٹاکانگ وکنگز کو8 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ نے7 وکٹ پر143رنز جوڑے، کپتان مصباح الحق 11 گیندوں پر 6رنز بنا پائے،لیوک رونکی 40 اور سومیہ سرکار38رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
سیف الدین نے 3 جبکہ ڈیوائن براوو نے2 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، کومیلا وکٹورینز نے ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کرلیا، انگلش بیٹسمین جوزبٹلر48 رنزبناکر پویلین لوٹے، مارلون سموئلز35 اور امرالقیس 33پر ناٹ آئوٹ رہے جب کہ دن کے دوسرے میچ میں سلہٹ سکسرز نے راجشاہی کنگز کو33 رنز سے مات دے دی۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: