Home / Tech / بچوں کو اٹھانے کے بجائے سلانے والی الارم کلاک
sleeping alarm

بچوں کو اٹھانے کے بجائے سلانے والی الارم کلاک

سان فرانسسكو:
ہم الارم کلاک صبح وقت پر جگانے کےلیے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے برخلاف والدین چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی شے بنائی جائے جو بچوں کو وقت پر سلاسکے اور اس کے جواب میں یہ نیند لانے والی انوکھی الارم کلاک بنائی گئی ہے۔

اس کلاک کو میلا (Mella)  کا نام دیا گیا ہے۔ یہ رات کی دھیمی روشنی ’نائٹ لائٹ‘ بھی خارج کرتا ہے جو بچوں کو سلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ اس سے دھیمے سروں کی موسیقی خارج ہوتی رہتی ہے جس میں بارش کی آواز اور سمندری موجوں کی پرکیف موسیقی شامل ہے جو کسی لوری کی طرح بچوں کو سلانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ آوازیں ڈیلٹا ویوز کے ذریعے دماغ کو سکون دیتی ہیں اور بچے نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: