Home / Entertainment / بگ باس کا گھر توڑ دیا گیا

بگ باس کا گھر توڑ دیا گیا

ممبئی: بھارتی میونسپل کارپوریشن نے مشہور ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے 11 ویں سیزن کا گھرغیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے توڑ دیا۔
بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازعہ شو ’’بگ باس‘‘ نے گزشتہ کئی برسوں سے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ سلطان کی میزبانی ہے جو ابتدائی چند سیزن کو چھوڑ کر اب تک شو کے اہم ترین ممبر سمجھے جاتے ہیں اور مداح ان کی میزبانی سے ہمیشہ محظوظ ہوتے ہیں لیکن اب بگ باس کےچاہنے والوں کیلیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ شو کے گیارویں سیزن کا گھر غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے توڑ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے ’بگ باس‘ سیزن 11 کے گھر کے غیر قانونی طور پر تعمیر 13 بیت الخلا توڑ دیے ہیں جس پر بگ باس کےعملے کی جانب سے اس اقدام کی سخت مخالفت کی گئی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: