Home / Entertainment / بھارتی رئیلٹی شو کے ’’بگ باس‘‘ کا راز فاش

بھارتی رئیلٹی شو کے ’’بگ باس‘‘ کا راز فاش

ممبئی: بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ نے گزشتہ کئی برسوں سے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنارکھا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شو کے دوران ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ کی گونجدار آواز کس کی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے کامیاب ترین رئیلٹی شو بگ باس کا 11واں سیزن نشر ہورہا ہے اور کروڑوں لوگ اس کے گرویدہ ہیں، شو کے ہر سیزن میں کردار بدلتے رہتے ہیں، کبھی کبھار اس کے میزبان بھی تبدیل ہوجاتے ہیں لیکن ایک آواز کبھی بھی نہیں بدلی اور وہ ہے بگ باس کی۔
شو کے شائقین ’’بگ باس چاہتے ہیں‘‘ کی آواز سے بہت زیادہ مانوس ہیں اور کئی برسوں تک اس راز پر پردہ پڑا رہا کہ یہ آواز آخر ہے کسی کی۔ آخر کار اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا ہے یہ آواز ایک غیر معروف صدا کار (وائس اوور آرٹسٹ) اتل کپور کی ہے۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: