Home / World / بھارتی فوج کے زیر اہتمام کرکٹ میچ میں پاکستان کے حق میں نعرے، ویڈیو وائرل

بھارتی فوج کے زیر اہتمام کرکٹ میچ میں پاکستان کے حق میں نعرے، ویڈیو وائرل

سرینگر: بھارتی فوج کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے پاکستان اور حریت رہنما ذاکر موسیٰ کے حق میں نعرے لگا دیے۔
بھارتی فوج کئی برسوں کے ظلم و تشدد کے بعد بھی کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کو ماند نہیں کر سکی، انھیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ اس محبت کا اظہار کچھ اس طریقے سے کرتے ہیں کہ بھارت اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں دھونی کا ’’بوم بوم آفریدی‘‘ کے نعروں سے استقبال
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے زیر اہتمام ضلع بڈگام میں کشمیر پریمیر لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، میچ کے دوران بھارتی پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں اور کھلاڑیوں نے پاکستان اور حریت رہنما ذاکر موسیٰ کے حق میں نعرے بازی کرنا شروع کردی۔
کشمیر میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میچ کی اختتامی تقریب کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: