Home / World / بھارت میں انتہا پسند ہندو نے مسلمان مزدور کو کلہاڑی سے مارنے کے بعد آگ لگادی

بھارت میں انتہا پسند ہندو نے مسلمان مزدور کو کلہاڑی سے مارنے کے بعد آگ لگادی

بھارتی ریاست راجستھان میں انتہاپسند ہندو نے مسلمان مزدور کو بے دردی سے مارنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں انتہاپسند ہندو نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ مسلمان مزدور محمد افرازل کو پہلے کلہاڑی کے ساتھ بے دردی سے مارا، اس دوران وہ مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن انتہاپسند ہندو نے اسے لہولہان کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
دوسری جانب ملزم کے بھتیجے نے پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا، ویڈیو میں ملزم شمبو لال نے مسلمانوں کو خبردار کیا کہ بھارت میں ’لو جہاد‘ کو روکا جائے ورنہ سب کا ایسا ہی حال ہوگا جب کہ اس نے کہا کہ میں نے ’لو جہاد‘ کے نام پر اپنی ہندو خاتون کو مسلمان ہونے سے بچالیا۔
پولیس نے شمبو لال اور اس کے 14 سالہ بھتیجے کو گرفتار کرلیا جب کہ راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے واقعے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی عام شخص ایسی حرکت نہیں کرسکتا تاہم پورے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: