Home / Sports / بھارت میں سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا

بھارت میں سری لنکن کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا

نئی دلی: شدید آلودگی کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑیوں کو منہ پر ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا۔
دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے جہاں عام دنوں میں بہت زیادہ فضائی آلودگی رہتی ہے جب کہ دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی کی شرح عام دنوں کے مقابلے میں بڑھ جاتی ہے، اس فضائی آلودگی نے نئی دہلی کے شہریوں کو جہاں پریشان کیا ہوا ہے وہیں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ میچ کے دوران پریشان کیے رکھا اور کھلاڑیوں کو ماسک لگاکر میچ کھیلنا پڑا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار
بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو فضائی آلودگی کے باعث کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکن کھلاڑی لنچ بریک کے بعد ماسک لگاکر میدان میں اترے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: